آنے والا دور مسلم لیگ (ن) اور راجہ ایاز نثار کا ہے،ناظم حسین بٹ

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناظم حسین بٹ نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) اور راجہ ایاز نثار کا ہے گزشتہ چار سالوں سے کھوئی رٹہ کے عوام برادرازم اور مایوسیوں کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں تعمیر و ترقی کا نام و نشان نہیں نوجوان بے روزگار پھر رہے ہیں راجہ ایاز نثار حلقہ کھوئی رٹہ سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناظم حسین بٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ (ن) مضبوط ہاتھوں میں ہے عوام اپنے نوجوان قائد راجہ ایاز نثار کے ساتھ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پورے آزاد کشمیر سے کلین سویپ کرے گی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔