تنزانیہ میں 1977 سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا

اتوار 13 اپریل 2025 15:40

دودوما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت چادیما کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چادیما نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مقررہ مدت میں دستخط نہیں کیے، جو انتخابی عمل میں شرکت کے لیے لازمی تھا۔کمیشن کے ڈائریکٹر آف الیکشنز، رمضانی کائیلیما نے کہا، جو بھی جماعت ضابطہ اخلاق پر دستخط نہیں کرے گی، وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چادیما کی نااہلی کا اطلاق 2030 تک تمام ضمنی انتخابات پر بھی ہوگا۔