ًفیصل آباد‘ملت ٹائون کے علاقہ حیدر پارک کے قریب گلو تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی

اتوار 13 اپریل 2025 18:10

c فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء)ملت ٹائون کے علاقہ حیدر پارک کے قریب گلو تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی‘ آگ کی لپیٹ میں آ کر 2محنت کش بری طرح جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ حیدر پارک کے قریب ’’گلو‘‘ تیار کرنے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی تو کیمیکل کو آگ لگنے سے 40سالہ نسیم ولد انور اور 10سالہ وقاص آگ کو بھجانے کی کوشش کر رہے تھے کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔