Live Updates

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اپریل 2025 19:33

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2025ء) پاکستان سپر لیگ 10 کے چوتھے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پاکستانی شائقین کے دلوں کے قریب پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب سے آغاز ہوگیا، پی ایس ایل 10 کے میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم، لاہور 18 مئی کو ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل تین مرتبہ ( 2016ء، 2018ء، 2024ء) جیتی ہے جب کہ لاہور قلندرز نے دو مرتبہ ( 2022ء، 2023ء) ٹائٹل جیتا ہے۔ 
پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سر ایلیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری ، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔ 
ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلی معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ 
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات