ی*گوجرہ ، ڈی سی نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف کا ٹی ایچ کیو اسپتال کا وزٹ

طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار،ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات خاں کی بہترین کارکردگی کو سراہا

اتوار 13 اپریل 2025 19:45

ﷺ گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) ڈی سی نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف کا ٹی ایچ کیو اسپتال کا وزٹ طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف نے گورنمنٹ آء کم جنرل اسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں سے سہولیات بارے پوچھا ہسپتال میں ادویات کی مکمل دستیابی،صفاء ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر وسیم حیات خاں نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے اسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا ہے ڈی سی نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف نے ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات خاں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ---

متعلقہ عنوان :