ملتان،سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے چوری اور غیر قانونی استعمال پر 04 میٹرز منقطع کر دئیے

اتوار 13 اپریل 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ملتان میں سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر ملتان کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی استعمال میں ملوث 4 صارفین کے میٹرز منقطع کر دئیے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 03 گھریلو میٹرزجو کہ کمرشل استعمال میں ملوث تھے کو منقطع کر دیا جبکہ 01میٹر غیر قانونی استعمال پر منقطع کیا گیا-ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کے مطابق صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات کی فراہمی کےلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :