صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کرتار پور کوریڈور منصوبہ کا دورہ، کام کی رفتار اور مٹیریل کا جائزہ لیا

اتوار 13 اپریل 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ کے تحت کرتار پور کوریڈور / مریدکے نارووال 42 کلومیٹر روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اچانک دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر نے کام کی رفتار اور مٹیریل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ہائی وے افسران نے صوبائی وزیر کو موقع پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ روڈ کی بائیں سائیڈ پر 19 کلومیٹر جبکہ دائیں سائیڈ پر 32 کلومیٹر سب گریڈ کر دی گئی ہے،سینڈ فیلنگ، بیس کورس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کوالٹی ورک کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے زیر تعمیر پورشن پر پانی کا چھڑکائو روزانہ کی بنیاد پر کر نے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب میں تاریخی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :