صوبائی وزیر صحت کی کامیڈین جاوید کوڈ وکے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اتوار 13 اپریل 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ٹی وی سٹیج اور فلم کے مشہور ایکٹر اور کامیڈین جاوید کوڈ وکے گھر گئے اور جاوید کوڈو کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ جاوید کوڈو بلاشبہ بڑے اداکار تھے،جاوید کوڈو نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں،جاوید کوڈو نے ہر میڈیم پر اپنے فن کا لوہا منوایا،جاوید کوڈو نے کبھی اپنے قد کو اپنے فن کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

جاوید کوڈو کے جنازے میں لوگوں کی کثیر تعداد اس بات کی گواہی ہے کہ وہ ایک عوامی فنکار تھے،جاوید کوڈو کے ادا کئے ہوئے کردار مدتوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے جاوید کوڈو کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اورپسماندگان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :