کیٹی پیری پہلی خاتون فلائٹ خلائی عملہ کے طور پر خلا میں قدم رکھیں گی

پیر 14 اپریل 2025 12:37

کیٹی پیری پہلی خاتون فلائٹ خلائی عملہ  کے طور پر خلا میں قدم رکھیں  گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری آج پیر کو21 ویں صدی کی پہلی خاتون فلائٹ میں خلا میں جائیں گی۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق امریکی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی بلیو اوریجن خواتین عملے کو خلا میں بھیج کر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے، جو 1963 میں سوویت خلاباز ویلنٹینا ٹیرشکووا کی سولو فلائٹ کے بعد اس طرح کا پہلا مشن ہے۔

عملے میں پاپ گلوکارہ کیٹی پیری، صحافی گیل کنگ، لارین سانچیز (بلیو اوریجن کے بانی جیف بیزوس کی پارٹنر)، شہری حقوق کی کارکن اماندا نگوین، ایرو اسپیس انجینئر عائشہ بوو، اور فلم پروڈیوسر کیریان فلین شامل ہیں۔اس حوالے سے امریکی پاپ سٹار نےانسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے اس مشن کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے 15 سال سے خلا میں جانے کا خواب دیکھا تھا اوراب یہ خواب حقیقت بن جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ناقابل یقین اور متاثر کن 5خواتین کے ساتھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ ہم پہلی خاتون فلائٹ خلائی عملہ بن گئے ہیں۔ یہ مشن، جسے NS-31 نامزد کیا گیا ہے، بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ خلائی جہاز کی 31ویں پرواز اور عملے کی 11ویں پرواز ہے۔اس تاریخی مشن کا مقصد خلائی تحقیق میں صنفی تنوع کو اجاگر کرنا ہے جس پر روایتی طور پر مردوں کا غلبہ ہے۔ اس حوالے سے کیٹی پیری کی شمولیت تفریحی اور ثقافتی کشش کا ایک انوکھا امتزاج لاتی ہے، جو نئی نسل کو خلا میں کیریئر بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔