خیبرپختونخوا کے 80 فیصد علاقوں میں اس وقت حکومتی رٹ نہیں ہے ،سابق وزیراعلی محمود خان

پیر 14 اپریل 2025 20:54

خیبرپختونخوا کے 80 فیصد علاقوں میں  اس وقت  حکومتی رٹ نہیں ہے ،سابق وزیراعلی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نےکہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا کے 80 فیصد علاقوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وفاق اور صوبے کے مابین جاری کشیدگی سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو محمود خان اچکزئی لیڈ کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ووٹ ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی ملک کے ساتھ مذاکرات کرے، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی محض کھمبے بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں مخلص نہیں،بحیثیت وزیراعلی بشریٰ بی بی نے کبھی مداخلت نہیں کی۔