Live Updates

پی ایس ایل: سپنر عثمان طارق کا مشکوک باولنگ ایکشن رپورٹ

پیر 14 اپریل 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) پی ایس ایل ٹین میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا مشکوک باولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا، عثمان طارق کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے پر باولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کاگزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںچ میں لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا۔ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ کیاقوانین کے مطابق عثمان طارق آئندہ میچز میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ عثمان طارق کا باولنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے پر بولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ دوبارہ بولنگ سے قبل سپنر کو آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کلیئرنس لینا ہوگا

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات