اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈقائم، مزید 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پیر 14 اپریل 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پراپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف کا وژن ہزاروں گھرانوں کیلئے خوشی کا باعث بن رہا ہے، اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈقائم ہوا ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل ہے، ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کیے گئے، 12ہزارسے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے، اپنی چھت ا پنا گھر پروگرام کے تحت2000مزید قرضوں کی اجرا کے لئے منظوری دے دی گئی ہے،اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکیلئے قرضے مل رہے ہیں، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت قرضے کیلئے acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے اور ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے مگر مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں یہ کرکے دکھایا، خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے عوام سے کیا ایک ہوا اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔