لاہور شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن ، معروف ریسٹورنٹ بند ، 14 کو جرمانے عائد

منگل 15 اپریل 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 29 پوائنٹس اور فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی ، ایک ریسٹورنٹ کو بند اور 14کو 3لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھاری مقدار میں ایکسپائر گوشت،ناقص سبزیاں اور آئل تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ ناقص آئل سے کھانا تیار کرنے پر ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :