آسٹریلیا ، طیارے کے حادثے میں پائلٹ ہلاک

منگل 15 اپریل 2025 11:10

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) آسٹریلیا میں طیارے کے حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے وائٹ کلفس میں ایک ہوائی پٹی پر ہوائی جہاز کے حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک پائلٹ ہلا ک ہو گیا، تاہم ابھی تک پائلٹ کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص طیارے کا واحد مسافر تھا۔

متعلقہ عنوان :