
ہٹیاں بالا ، میلادِ مصطفیٰؐ کانفرنس اور مسجد حضرت عمر فاروقؓ چھم کا باوقار افتتاح کر دیا گیا
منگل 15 اپریل 2025 11:30
(جاری ہے)
ناظم اعلی مرکزی سیرتِ کمیٹی ضلع جہلم ویلی سید احسان الحسن گیلانی۔معروف صحافی سید اسرارِ ہمدانی معروف ثناء خواں مصطفیٰ جواد شفیق مغل و دیگر نے شرکت کی تقریب میں علمائے کرام، مشائخ عظام، سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ، نوجوانوں اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس پرمسرت موقع پر نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نذرانہ? عقیدت پیش کیا، اور علمائے کرام نے سیرتِ طیبہؐ اور خلفائے راشدینؓ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔مسجد حضرت عمر فاروقؓ کا افتتاح علاقہ مکینوں کے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے، جو اب نہ صرف عبادت کا مرکز بنے گی بلکہ دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال ہو گی۔شرکائے تقریب نے اس عظیم الشان منصوبے پر منتظمین کو مبارکباد دی اور اس نیک قدم کو علاقے کے لیے روحانی و سماجی ترقی کی علامت قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ میں انتشار کی وجہ تعلیمات محمدی سے دوری ہے حضرت محمدمصطفی ﷺ نے دین اسلام کی سربلندی کے لیئے بے پناہ جہدوجہد کی آپ ﷺ اور ان کی آل،صحابہ کرام اولیا اللہ ہماری زندگی کے لیئے رول ماڈل ہیں ہم رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی صورت میں اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں مگر پیارے آقا ﷺ کے لائے ہوئے دین پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ہمارے پیارے رسول ﷺ رحمت للعالمین تھے۔ ہر ایک پر رحمت اور محبت نچھاور کرنے والے۔ سیرت النبی ﷺ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ آپﷺ نے لوگوں کو معاف کیا ہے اس کی سب سے بڑی مثال فتح مکہ کا واقعہ ہے۔ جس میں سرکار دو عالم ﷺ نے بدترین دشمنوں کو معاف کردیا تھاحیات طیبہ ﷺ کا یہ پیغام ہے کہ ہم اُن کی تعلیماتِ عالیہ پر عمل کریں۔ محبت، رحمت، صبر وبرداشت، رواداری، لوگوں کے قصور معاف کرنا، اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ ہو اسلام۔ اخوت بھائی چارہ روادری کا دین ہے اس موقع پر مسلح افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا مقررین نے کہا کہ پاکستان و کشمیر کا بچہ بچہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تمام مکاتب فکر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیں اختتامی دعامیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی فلسطین کے عوام سے اظہار یکجتی،مسلح افواج پاکستان سے یکجہتی کی گئی۔۔آخر میں میزبان محفل حافظ محمد مشتاق چوہدری نے شرکاء محفل سمیت جملہ معززمہمانان گرامی ضلعی انتظامیہ علماء کرام مشائخ عظام عوام علاقہ اورپریس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.