دوران جنرل ہولڈ اپ ناکہ پوائنٹ پر پولیس کے ساتھ چیکنگ میں تعاون کریں،ایس پی ضلع جہلم ویلی کی اپیل

منگل 15 اپریل 2025 11:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایس پی ضلع جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی خصوصی ہدایت پر DTI جہلم ویلی محمد شبیر اعوان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جنرل ہولڈ اپکم عمر ڈرائیوران،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں،بدوں رجسٹریشن گاڑیوں،موٹرسائیکل،بدوں ہیلمٹ،بدوں ڈرائیونگ لائسنس ون ویلنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں،اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لانے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیامتعدد گاڑیاں، موٹر سائیکل ضبطایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے کہا ہے کہ جہلم ویلی میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

دوران جنرل ہولڈ اپ ناکہ پوائنٹ پر پولیس کے ساتھ چیکنگ میں تعاون کریں۔بدوں فٹنس گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے نہیں دیا جاے گا۔والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں، موٹر سائیکل نہ دیں۔کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں سے بلیک پیر،غیر نمونہ نمبر پلیٹ خود اتار دیں،والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں،موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :