شیخوپورہ ، ڈمپر کی ٹکر،تین افراد جاں بحق پانچ شدید زخمی

منگل 15 اپریل 2025 11:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈمپر کی رکشہ کو ٹکرسےچوہدری مل سٹاپ لاہور روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ڈمپر نے رکشے کو بیک سائیڈ سے ہٹ کیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 53 سالہ منیر احمد ،51 سالہ نعمت علی اور 74 سالہ محمد عارف سے ہوئی۔ زخمی افراد کی شناخت 57 محمد نواز ،42 سالہ نواز، 22 سالہ برہان،43 سالہ ساجدہ بی بی اور 38 سالہ حاجی نوید سے ہوئی۔\378