یمن میں مسام پروجیکٹ کے تحت گزشتہ ہفتے 955 بارودی سرنگوں کی صفائی

مختلف مقامات سے 913 دھماکہ خیز مواد اور 17 بم بھی برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا،مسام سینٹر

منگل 15 اپریل 2025 11:55

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)شاہ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرمسام کی ٹیموں نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے 955 بارودی سرنگیں صاف کیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مسام سینٹر کی جانب سے صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں میں 24 ٹینک شکن اور ایک انسانوں کے لیے لگائی جانے والی بارودی سرنگ شامل تھی۔

(جاری ہے)

سینٹر کی ٹیموں نے مختلف مقامات سے 913 دھماکہ خیز مواد بھی اور 17 بم بھی برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔مسام کی ٹیموں نے عدن کمشنری میں 851 دھماکہ خیز مواد جبکہ 17 بم ناکارہ بنائے جبکہ الحدیدہ کمشنری میں انسانوں کے لیے ہلاکت کا باعث بننے والی ایک تباہ کن باردوی سرنگ کو نکالا جبکہ لحج کمشنری میں دھماکہ خیز مواد کے تین ذخیرے برآمد کئے۔

متعلقہ عنوان :