محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے‘حکم جاری

منگل 15 اپریل 2025 12:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :