اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی

عمر ایوب کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہوں، تفصیلات جمع کریں‘پشاور ہائی کورٹ کا حکم

منگل 15 اپریل 2025 13:02

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں، اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے، آئی جی اسلام آباد نے کورٹ کو دھوکا دیا اور مقدمات چھپائے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمر ایوب کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہوں، تفصیلات جمع کریں۔