ٹانک میں ریسکیو کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ، 7 مزدور زخمی

پولیس کا بتانا ہے کہ حملے سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے

منگل 15 اپریل 2025 13:07

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں راکٹ حملے سے 7 مزدور زخمی ہوگئے۔کے پی پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہو ئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا بتانا ہے کہ حملے سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :