سٹیج ڈانسر کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

منگل 15 اپریل 2025 16:38

سٹیج ڈانسر کو  قتل کرنے والے مجرم کو  سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سٹیج ڈانسر شازیہ کو قتل کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزم وارث کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد امین نے قتل کیس کا منگل کو فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں18گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔مجرم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاون پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا۔مجرم پر سٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور ان کی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے تمام گواہوں اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔