صدر زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت

صدر مملکت کا ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

منگل 15 اپریل 2025 17:36

صدر زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئیملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ۔