
حکومت کی غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت،ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل
ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ، دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں،دہشتگردی پراپیگنڈہ پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعہ 25 جولائی 2025
16:40

(جاری ہے)
دہشت گردوں کو اظہار رائے کے نام پر اپنا بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے۔
پاکستان نے دہشت گردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔ پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خودکار بلاکنگ سسٹم بنائیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی۔ امریکہ اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا۔ ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈہ اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے متعلق 2 ہزار 417 شکایات زیر غور ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق 2,417 شکایات زیر غور ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت گرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہشتگردی پراپیگنڈہ پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.