
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرکا دورہ چین ، اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں [ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
جمعہ 25 جولائی 2025 17:38

(جاری ہے)
ملاقاتوں میں خطے اور دنیا کی بدلتی سیاسی صورتحال، پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور طویل مدتی علاقائی استحکام کے عزم کو دہرایا گیا، چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور ایک مضبوط قوت قرار دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے نائب چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) جنرل ڑانگ یو ڑیا، پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل ای) کے سیاسی کمشنر جنرل چن ہوئی اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ڑائی جن سے بھی ملاقاتیں کیں۔پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں مسلح افواج کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت تھا۔فیلڈ مارشل کی چینی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات، باہمی تربیت، دفاعی جدیدیت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی، فریقین نے ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔چینی عسکری قیادت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور فوجی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاسی و عسکری تعلقات کی بڑھتی ہوئی گہرائی کا عکاس ہے، دورہ اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ علاقائی سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل مشاورت ناگزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد میں سفید بادل‘ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دیدی
-
ملک بھر میں سیلاب سے 6 ہزار 2 سو لائیو اسٹاک،9ہزار166 گھروں کو نقصان پہنچا
-
سرگودھا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاعات
-
نوجوانوں کا نیپال کی پارلیمنٹ پر قبضہ، کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی، حکومت کے خاتمے پر جشن
-
تعلیمی اداروں میں منشیات ‘ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے.اسلام آباد ہائیکورٹ
-
”ڈرو اس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی “بینک کے قرض کیس میں عدالت کے ریمارکس
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قازقستان کے وزیر ارمان شکالییف کی ملاقات، تجارتی تعلقات میں پیش رفت، ایک ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
-
رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے5افراد ڈوب گئے،3 لاشیں نکال لی گئیں
-
وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
پرتشدداحتجاجی مظاہروں میں20سے زیادہ ہلاکتیں‘ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے
-
انڈیا نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے خبردارکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.