افغانستان نے پاکستان کے ساتھ بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھادیا

جمعہ 25 جولائی 2025 17:38

افغانستان نے پاکستان کے ساتھ بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے کا ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینیکامعاملہ اٹھادیا، پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعدنئی پالیسی سے افغانستان کوآگاہ کردیا جس کے تحت پاکستان کے راستے بھارت کیساتھ تیسرے ملک کی تجارت پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق افغان نائب وزیر صنعت و تجارت کی سربراہی میں وفد نے 21 سے 23 جولائی 2025 کو اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے سیکریٹری تجارت کی سربراہی میں وفد کے ساتھ پاکستان کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد نے نشاندہی کی کہ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے 2010 کے تحت افغانستان کی برآمدات کو واہگہ کے ذریعے بھارت جانے کی اجازت تھی تاہم پاکستان مئی2025 سے واہگہ کیذریعے برآمدات کی اجازت نہیں دے رہا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان وفد کوآگاہ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد نئی پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت پاکستان کے راستے تیسرے ملک کی بھارت کیساتھ تجارت پرپابندی لگائی گئی ہے۔