پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا

منگل 15 اپریل 2025 17:39

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا ا س دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مزدور رہنمائوں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :