مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوار18اپریل کومذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی

منگل 15 اپریل 2025 17:41

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوار18اپریل کومذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی، اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجہاں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے اور ان کے منہ سے ادا کیے گئے سات کلمات کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :