سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی کو ٹف دینے اور ملکی و مقامی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا

منگل 15 اپریل 2025 18:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف دینے اور ملکی و مقامی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے سمیت ملکی و جیکب آباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع جن میں جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، کندھکوٹ ایٹ کشمور سے دیگر اضلاع میں مشترکہ امیدوار لانے پر بھی غور کیا گیا۔