ڈاکس پولیس کی کارروائیاں،2 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

منگل 15 اپریل 2025 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) تھانہ ڈاکس پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 52گرام آئس اور650گرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں نیازعرف نیازی اورمحمد جبران شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو سلطان آباداورمچھرکالونی کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :