حقیقی کہانی پر مبنی نوازالدین صدیقی کی فلم کوسٹا کا ٹیزر جاری

منگل 15 اپریل 2025 22:27

حقیقی کہانی پر مبنی نوازالدین صدیقی کی فلم کوسٹا کا ٹیزر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم کوسٹا کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی نئی فلم کوسٹا میں پولیس کے کردار میں دکھائی دیں گے جو ایک خطرناک سمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کوسٹا کی کہانی 1990ء کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے ایک بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹا فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے۔

فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کے پروڈیوسرز میں ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی شامل ہیں۔فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

متعلقہ عنوان :