گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے‘ اجمل بلوچ

یکطرفہ اضافہ دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے‘ خالد چوہدری

منگل 15 اپریل 2025 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری وکنوینئیر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری۔جی ٹین مرکز کے صدراخلاق عباسی۔سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی۔میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال۔ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان۔

جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز -بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال - ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ۔ جنرل سیکرٹری رانا اکرم۔ جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان - ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، جنرل سیکرٹری ملک نعیم۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ۔کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار - جنرل سیکرٹری شاہد عباسی۔

(جاری ہے)

اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے یکطرفہ طور پر قانونی طریقے اپنائے بغیر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ظالمانہ کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جو کہ اختیارات سے تجاوز ہے۔

نہ اضافہ کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے اور نہ ہی پبلک ہیرنگ کرائی گئی ھے۔ دیگر صوبوں کی نسبت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس بہت زیادہ ہیں۔ اسی طرح رمضان میں ایکسائز والوں نے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے کئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں، وزیر داخلہ سید محسن نقوی فوری طور پر اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔