مستونگ میں پولیس وین پر ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

منگل 15 اپریل 2025 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) بلوچستان عوامی پارٹی و سابق وزیرداخلہ میرضیا اللہ نے مستونگ میں پولیس وین پر ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کچھ لوگ ملک دشمنوں عناصر کیساتھ ملکر اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز ' پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان کے پولیس اور لیویز اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بہت قربانیاں دی ہیںقوم ان کی بہادر پر سلام پیش کرتی ہے بم دھماکہ شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوںہیں ۔