خاتون ٹک ٹاکر کی ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

منگل 15 اپریل 2025 23:19

خاتون ٹک ٹاکر کی ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا ہے۔معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔