ساہیوال،اوورسیز پاکستانی کے بیٹے اور پراپرٹی ڈیلر کو نوسربازوں نے 3کروڑ کا چونا لگادیا

منگل 15 اپریل 2025 23:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)اوورسیز پاکستانی کے بیٹے اور پراپرٹی ڈیلر کو نوسربازوں نے 3کروڑ 40لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک 90 نو ایل میں ایک اوورسیزپاکستانی کے بیٹے جنید جمشید سے ایک کالونی ڈویلپئر آغا فاخر فیاض نے دو کروڑ دس لاکھ روپے شراکت نامہ بابت اراضی رقبہ 132کنال کر کے رقم کی وصولی کر لی۔

(جاری ہے)

جب حساب کتاب کامعاملہ 3 مارچ 2025کو بمعہ منافع کیا توتین کروڑ 30لاکھ روپے کی ادائیگی کرنے سے ملزم انکار کر کے رفوچکر ہو گیا۔ چک 4چودہ ایل میں پراپرٹی ڈیلر چوہدری محمدریاض بریار سے ایک خاتون سائرہ انورسیّد نے 36کنال رقبہ 78لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا سودا کر کے دس لاکھ روپے ایڈوانس لے کر غائب ہو گئی۔پولیس غلہ منڈی اور ہڑپہ نے جنید جمشید اور محمدریاض بریار کی مدعیت میں دو مقدمات 420ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :