ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کا سب ڈویڑن دشت گوران کا تفصیلی دورہ

منگل 15 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے سب ڈویڑن دشت گوران کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی اداروں، طبی سہولیات اور شناختی دستاویزی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ترقیاتی منصوبے مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔صحت کے شعبے میں انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ مل شاہورائی اور سی ڈی دشت گوران کا دورہ کیا۔انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات پر ان کی رائے سنی اور طبی عملے کو مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :