فیصل آباد، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ، دو زخمی

منگل 15 اپریل 2025 21:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)فیصل آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 1بچہ جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مامو کانجن میں ظفر چوک کے قریب 3ملزمان نے بیوپاری سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ دوران علاج چل بسا۔