ش*سمبڑیال‘سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی کا نظام درست کرنے میں ناکام

منگل 15 اپریل 2025 22:15

1سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی کا نظام درست کرنے میں ناکام۔سپروائزر فون کال وصول نہ کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے صفائی ستھرائی کے معاملات کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر کے صاف ستھرے پنجاب کا نعرہ دیا تھا لیکن سمبڑیال میں ویسٹ مینجمنٹ کا نااھل عملہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کو ناکامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سمبڑیال کے گلی محلوں گھروں اور نالیوں کی صفائی ہفتوں بعد ھو رھی ھے نکالا گیا کوڑا کرکٹ خشک ھو کر دوبارہ نالیوں میں گر کر نکاسی آب میں رکاوٹ بن رھا ھے محلہ نیو دارالاسلام اور ملحقہ گندی نالیاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا منہ چڑا رھی ھیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی سی سیالکوٹ اور متعلقہ ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔