فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 21 اشتہاریوں سمیت 99 جرائم پیشہ افراد گرفتار

بدھ 16 اپریل 2025 10:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)فیصل آباد پولیس نے 21 اشتہاریوں سمیت 99 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئی19مقدمات کا اندراج کر کی19ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سی09کلو 85گرام چرس اور 293لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 19مقدمات کا اندراج کر کی20ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سی15 پسٹل30بور، ایک پسٹل نائن ایم ایم اور 4 رائفل 244بور، 44بور، 223بور اور7ایم ایم ومتعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے جوا مافیا کیخلاف کارروائیوں میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے جواپر لگی نقد رقم اور اسکے لئے استعمال ہونے والا ساز و سامان قبضے میں لے لیا۔فیصل آباد پولیس نے مجموعی طور پر 5020 افراد کی چیکنگ کی۔

متعلقہ عنوان :