نومبر احتجاج،شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں5مئی تک توسیع

بدھ 16 اپریل 2025 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی عبوری ضمانت میں5 مئی تک توسیع کردی۔بد ھ کورہنما پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں5 مئی تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیاکہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں 5 مئی تک ملتوی کر رکھی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس ضمانت کو ان کے ساتھ رکھ کر اکٹھا سن لیں گے۔