
نوشہرہ، موٹر وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،مردان کے سینئر سول جج ایڈمن سمیت وکیل جاں بحق
شکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے آپس میں رشتے دار تھے، دونوں مقتولین کی لاشیں رشکئی سے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں
فیصل علوی
بدھ 16 اپریل 2025
12:55

(جاری ہے)
آئی جی خیبر پختونخوا ہ ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا ہ بار کونسل نے بھی سینئرسول جج اوروکیل کے قتل کی مذمت کی۔ خیبرپختونخوا ہ بارکونسل کی کال پر وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔خیبرپختونخواہ بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئرسول جج محمدحیات اور ایڈووکیٹ خالدخان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔پشاورہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ وکلا اور عدلیہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبے میں پرتشددواقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے سینئر سول جج اور وکیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اورآئی جی ملوث کرداروں کو فوری گرفتار کریں۔آئی جی خیبرپختونخواہ نے ریجنل پولیس افسر مردان اور کوہاٹ سے مذکورہ واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جائے وقوع سے تمام تر شواہد اکٹھے کر کے ہر پہلو سے جامع تفتیش کرتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
-
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے.اسحاق ڈار
-
جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ‘ 26 سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.