الوداع باغ/ باغ سے افغانیوں کی واپسی آنکھیں اشکبار پیار محبت کبھی نہیں بھول پائے گا

ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ،ڈپٹی میئر، اے سی سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے افغان شہریوں کو انکے بچوں سمیت الوداع کیا

بدھ 16 اپریل 2025 15:15

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)باغ آزاد کشمیر سے افغان شہریوں کی با عزت واپسی کا سلسلہ جاری ، ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان ، ایس ایس پی راجہ اکمل خان ،ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی ، اے سی سید کلیم عباس ، ای اے سی سید قمر عباس کاظمی ، پی ڈی ایس پی راجہ ذوالفقار ،تحصیلدار اناب گیلانی سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے افغان شہریوں کو انکے بچوں سمیت الوداع کیا ، الوداعی ملاقات میں مقامی سکولوں کے بچے بھی موجود تھے جنہوں نے افغانی بچوں کو پھول پیش کئے اور ہار ڈالے ۔

(جاری ہے)

الوداعی ملاقات میں افغان شہریوں نے باغ کی انتظامیہ اور عوام کا بھر پور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر سمیت تمام آفیسران و نمائندگان الوداعی ملاقات میں افسردہ نظر آے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افغانی بھائیوں کی واپسی ریاست کی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہے افغان شہریوں نے یہاں بھر پور وقت گزارا جس کے دوران انہوں نے نا صرف محنت سے روز گار کمایا بلکہ اپنی روایات کو بھی برقرار رکھا اور بہترین اخلاق کیساتھ یہاں کی عوام کیساتھ مل کر رہائش پذیر رہے ہمارا انکے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انکے سفر اور آنے والی زندگی میں آسانیاں عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :