یوکرین کے ساتھ رواں ہفتےمعدنیات کے معاہدے پر دستخط ہوسکتے ہیں، امریکا

بدھ 16 اپریل 2025 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ رواں ہفتےمعدنیات کے معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے یوکرین کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے پررواں ہفتے دستخط ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے کے بہت، بہت قریب ہیں ۔11 اور 12 اپریل کو یوکرین اور امریکی نمائندوں نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے کی شرائط و ضوابط پر بات چیت کے لئے تکنیکی بات چیت کی۔ بعد ازاں یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے اطلاع دی کہ مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :