گوجر خان، پولیس نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

بدھ 16 اپریل 2025 15:21

گوجر خان، پولیس نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) گوجر خان پولیس نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے گوجر خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم ہارون نے اس کی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہارون نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس جاری ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :