Live Updates

اسلام آباد،عمران کی بیٹوں سے رابطہ کرنے، ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواستیں منظور،28اپریک تک عملدرآمدرپورٹ طلب

بدھ 16 اپریل 2025 15:23

اسلام آباد،عمران کی بیٹوں سے رابطہ کرنے، ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواستیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔رپورٹ کے مطابق سپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوعدالتی احکامات پرمکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

سینئراسپیشل جج سینٹرل نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے درخواست دی تھی،عدالت 10 جنوری اور 28 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا حکم دے چکی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کریں۔عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ 28اپریل کو جمع کروائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات