نہر لوئر باری دوآب کے دونوں کناروں پر36ایکڑپر جدید پارک تعمیر ہوگا ،کمشنر ساہیوال

بدھ 16 اپریل 2025 15:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ساہیوال کے شہریوں کے لئے ایک بڑے پارک کی تیاری کے کام کو تیز کردیا گیا۔ نہر لوئر باری دوآب کے دونوں کناروں پر36ایکڑپر جدید پارک تعمیر ہوگا۔ پارک میں بچوں کے لئے جھولے، کشتی رانی کی سہولت اور فوڈ سٹریٹ بھی قائم ہوگی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی کی سہولیات میسرآسکیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کمشنر شعیب اقبال سید نے بتایا کہ پارک کی تعمیر شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہوگی اور ڈمپنگ سائٹ پر پارک بننے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید پارک کارپوریشن کی ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر تعمیر ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پسپ پروگرام کے تحت کوڑا اٹھانے اور مٹی ڈالنے کا کام جاری ہے جبکہ پی ایچ اے نے سائٹ پر شجرکاری بھی شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :