شہزادہ ہیری کی کنگ چارلس کی موت سے قبل ملاقات کیلئے میگھن مارکل سے التجا

بدھ 16 اپریل 2025 16:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)برطانوی شاہی خاندان کے منحرف چھوٹے شہزادے ہیری اپنے والد کنگ چارلس سے ملنے کے لیے اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے التجا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ ان کے والد کے مرنے سے قبل ان سے ملاقات کر لیں۔پرنس ہیری اس خوف میں مبتلا ہیں کہ مستقبل میں ان کے ساتھ برطانیہ کے دورے کے دوران کس قسم کا سلوک اختیار کیا جائے گا۔دوسری جانب اگر میگھن مارکل شہزادے کے ساتھ نہیں آتیں تو بھی پرنس ہیری برطانیہ ضرور جائیں گے، وہ صرف اپنے والد کے دفتر سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :