برطانیہ،9اسکولوں کو حملے کی دھمکی دینے والا17سالہ نوجوان گرفتار

بدھ 16 اپریل 2025 16:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)برطانوی شہر شیفیلڈ کے 9 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے کے الزام میں 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائوتھ یارکشائر پولیس نے بتایاکہ پیر کی صبح 6 بج کر 38 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ شیفیلڈ کے مختلف اسکولوں کو آتشیں اسلحے سے حملے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری طور پر معاملے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کیا اور متعلقہ اسکولوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی۔ساتھ یارکشائر پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھمکی حقیقی نہیں لگتی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو بدنیتی پر مبنی مواصلات کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :