مظفرآباد،شہر اقتدار اور گرد و نواح میں اوگرا کے مقرر کردہ ایل پی جی فی سلنڈر ریٹ 2930 پر عملدآمد نہ ہو سکا

بدھ 16 اپریل 2025 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)شہر اقتدار اور گرد و نواح میں اوگرا کے مقرر کردہ ایل پی جی فی سلنڈر ریٹ 2930 پر عملدآمد نہ ہو سکا۔ایل پی جی مافیا کھلے عام فی سلنڈر 3500 سے 3600 قیمتمیں فروخت کرنے لگا۔دوسری جانب اکثر دکانوں پر نہ تو سیکورٹی کا خاطر خواہ بندوست ہے نہ ہی آگ لگنے کی صورت میں کوئی انتظام۔گنھان آباد رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں گیس سنٹرز پر گیس بھرائی کا کام جاری ہے جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا موجب ہو سکتا ہے۔

عوامی حلقوں سمیت سیاسی سماجی کاروباری مذہبی صحافتی اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعماء نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ ایسے تمام گیس سنٹرز کو گنجان آباد علاقوں سے باہر منتقل کرنے اور فائیر سیفٹی کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا مذید کہنا ہے کہ اگر غریب ریڑھی بان سڑک پر ریڑھی کھڑی کر دے تو انتظامیہ اس کو اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر حوالات بند کر دیتی ہے لیکن یہاں 2930 روپے سلنڈر کی قیمت سر عام 3500 سے 3600 روپے وصول کی جا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

ایسے منافع خوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کروایا جائے اور عملدآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔