جسٹس علی باقرنجفی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس نے حلف لیا

بدھ 16 اپریل 2025 18:36

جسٹس علی باقرنجفی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس نے حلف لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے رہے تھے۔ان کی تقرری صدر مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی، جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے، جو حلف برداری کی تاریخ سے مؤثر ہو گی۔